• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153870

    عنوان: ایك بلڈنگ بنائی ہے كیا اس پر زكات ہے؟

    سوال: الحمد للہ! میں نے ایک بلڈنگ بنائی ہے۔ عرض یہ ہے کہ زیادہ قیمت پر بیچ دوں کہ کچھ منافع ہوجائے، تین سال ہوگئے ہیں بک نہیں رہی ہے، کیا اس پر زکات ہے؟ اور کب سے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1304-1317/sn=2/1439

    اگر ابتداء یعنی زمین کی خریداری کے وقت بھی یہی نیت تھی کہ آپ اس میں بلڈنگ تعمیر کرکے فروخت کریں گے تو شرعاً یہ بلڈنگ روز اول ہی سے مالِ تجارت ہے اور ہرسال اس کے مارکیٹ ویلو کے حساب سے حسب ضابطہ زکات ادا کرنی ہوگی، اگر ابتداء فروخت کرنے کی نیت نہ تھی تو کس بات کی نیت تھی اس کی مکمل وضاحت کرکے دوبارہ سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند