• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153002

    عنوان: کیا صدقہ اور زکاة کے مصارف علیحدہ ہیں؟

    سوال: کیا صدقہ اور زکاة کے مصارف علیحدہ ہیں؟ اگر کسی کے پاس اتنا مال ہے کہ اسے زکاة نہیں دی جا سکتی لیکن موجودہ دور کے لحاظ سے اس کے مالی حالات خراب ہیں تو کیا اسے صدقہ دیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 153002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1246-1225/M=11/1438

    صدقہ واجبہ اور زکاة دونوں مصارف ایک ہیں، اس پر اتفاق ہے کہ زکاة غیرمسلم کو نہیں دی جاسکتی لیکن صدقہٴ فطر وغیرہ امام ابوحنیفہ وامام محمد رحمہما اللہ کے نزدیک غیرمسلم ذمی کو دینے کی گنجائش ہے البتہ اولیٰ یہی ہے کہ غریب مسلمان کو دیا جائے، اگر کسی شخص کے پاس اتنا مال ہے کہ اسے زکاة دینا صحیح نہیں، یعنی وہ صاحب نصاب ہے تو اس کو واجبی صدقہ دینا بھی درست نہیں ہاں نفلی صدقہ اسے دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند