• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152761

    عنوان: عیدالفطر سے قبل فطرہ نہیں دیا تو کیا وہ بعد میں دے سکتاہے؟

    سوال: اگر کسی شخص نے عیدالفطر سے قبل فطرہ نہیں دیا تو کیا وہ بعد میں دے سکتاہے؟ اگرخرابی صحت کی وجہ سے کوئی شخص روزہ چھوڑ دیتاہے تو کیا وہ عید کے بعد فدیہ دے سکتاہے؟

    جواب نمبر: 152761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1173-1074/B=11/1438

    (۱) نماز عید کے بعد بھی فطرہ دے سکتا ہے اگرچہ خلاف اولی ہے مگر فطرہ ادا ہوجائے گا۔

    (۲) اگر آئندہ روزہ رکھنے کے قابل صحت یابی ممکن نہ ہو تو وہ عید کے بعد فدیہ اپنے روزوں کا دے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند