• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152536

    عنوان: بھائی بہن زكاۃ كے مستحق نہیں مگر مالی حالت اچھی نہیں كیا عید كے موقع سے انھیں زكاۃ دی جاسكتی ہے؟

    سوال: میرا بھائی اور بہن جو زکوٰة کے مستحق نہیں ہیں مگر مالی حالات اچھے نہیں ہیں تو کیا ان کو زکوٰة دے سکتے ہیں عید کے موقع میں کام آجائے ؟

    جواب نمبر: 152536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1021-922/sd=10/1438

    اگر آپ کے بھائی اور بہن صاحب نصاب ہیں،یعنی اگر اُن کے پاس ساڑے باون تولہ ( چھ سو بارہ گرام ، تین سو ساٹھ ملی گرام ) چاندی یا اس کی قیمت کے بقدر رقم یا سامان تجارت یا ضرورت سے زائد سامان جس کی قیمت چاندی کے نصاب کے بقدر ہو موجود ہے ، تو اُن کو زکات کی رقم دینا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند