• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152288

    عنوان: کسی کی رقم میرے پاس سے چوری ہوگئی، کیا میں زکات وصدقات کی رقم سے ادائیگی کرسکتا ہوں؟

    سوال: حضرت! میرے پاس دوست کے پیسے رکھے ہوئے تھے جو کہ چوری ہو گئے۔ چور کا بھی پتا چل گیا لیکن وہ پیسے نہیں دے رہا۔ وہ پیسے زیادہ تھے لیکن میرے پاس ہے نہیں، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ کیا میں سود یا زکات یا صدقہ کے پیسے سے قرض ادا کرسکتا ہوں۔ برائے مہربانی کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 152288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1019-997/B=11/1438

    اپنے دوست کا پیسہ زکاة اور صدقہ سے ادا کرنا جائز نہیں، آپ تھوڑا تھوڑا کرکے اسے ادا کرتے رہیں ادا کرنے کی نیت رکھیں گے تو ان شاء اللہ ادائیگی کے اسباب بھی پیدا ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند