• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 151694

    عنوان: زكاۃ مكان كی مالبت پر ہوگی یا اس كے كرایہ پر؟

    سوال: میرا ایک مکان جس کی مالیت ۵۰ لاکھ ہے ،اس کا کرایہ ۳۰ ہزار مانہ ہے جو میں استعمال کر دیتا ہوں۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ کہ میری زکاة اس پر کیسے ہو گی؟ مکان کی مالیت پر یا کرایہ پر؟

    جواب نمبر: 151694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1106-1087/M=9/1438

    مذکورہ مکان اگر آپ نے بیچنے کی نیت سے خریدا نہیں ہے بلکہ موروثی ہے یا رہائش کے مقصد سے خریدا ہے یا بنوایا ہے تو ایسی صورت میں اس مکان کی مالیت پر زکاة واجب نہیں، البتہ اس سے جو کرایہ حاصل ہوتا ہے اس پر زکاة اس وقت واجب ہوگی جب کہ وہ خرچ کے بعد بقدر نصاب بچ جائے یا دوسرے مال (سونے، چاندی وغیرہ) کے ساتھ مل کر نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال گذر جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند