• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 151479

    عنوان: ”یکبارگی اتنی رقم دینا جس سے غریب صاحب نصاب ہوجائے، مکروہ ہے“ تو پھر مدارس کے سفراء کو زیادہ دینا كیوں درست ہے؟

    سوال: فقہ کی کتابوں میں عام طور پر زکات کے حوالہ سے یہ مذکور ہے کہ ایک غریب انسان کو زکاة کی اتنی رقم دینا مکروہ ہے جس سے وہ صاحب نصاب ہوجائے ۔کیا یہ اصول ان لوگوں پر لاگو ہوسکتا ہے جو مدارس کے لیے چندہ کرتے ہیں؟ اگر نہیں، تو ہم ان کو زکاة کی کتنی رقم دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1251-1191/L=9/1438

    مدارس کے سفراء کسی خاص طالب علم کے وکیل نہیں ہوتے ہیں؛ بلکہ وہ مجموعی طلبہ لے کر آئندہ داخل ہونے والے کے بھی وکیل ہوتے ہیں؛ اس لیے مدارس کے سفراء کو جتنی رقم دینا چاہیں دے سکتے ہیں، اس کے لیے کوئی حد نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند