عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 151345
جواب نمبر: 151345
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1051-1029/sn=9/1438
اگر عثمان کا بھائی اس کا حصہ دینے سے بالکل انکار کررہا ہے اور عثمان کو وہ مال یعنی اس کا حصہ ملنے کی نہ ابھی امید ہے اور نہ مستقبل میں، تو یہ مال اس کے حق میں ”معدوم“ شمار ہوگا، اگر وہ اس وقت غریب مستحقِ زکات ہے تو اس کے لیے زکات لینے کی گنجائش ہوگی، نیز بھائی کے قبضہ میں جو مال ہے اگر وہ قابل زکات نیز بہ قدر نصاب بھی ہو پھر بھی اس پر اس کی زکات صورت مسئولہ میں واجب نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند