• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 150632

    عنوان: اسلامی کمپنی میں تجارت کے لیے ایک لاکھ روپیہ جمع کیا ہے منافع پر زكاۃ كس كے ذمہ ہوگی؟

    سوال: میں نے ایک اسلامی کمپنی میں تجارت کے لیے ایک لاکھ روپئے جمع کیا ہے، کمپنی کے اصول اور ضابطے کے مطابق منافع ۶۰/ فیصد ہوں گے، ۴۰/ فیصد ہر ماہ۔ اب زکات کی رقم ادا کرنے کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ کیوں کہ اصل اکاوٴنٹ کمپنی کے پاس ہے اور کمپنی میری رقم واپس دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔

    جواب نمبر: 150632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 953-924/M=8/1438

    اسلامی کمپنی کونسی مراد ہے اوراس کی تجارت کس چیز کی ہے، اس کو واضح کرنا چاہیے تھا، اگر کمپنی کا کاروبار حلال ہے اور آپ نے شرعی اصول وضابطے کے مطابق رقم لگائی ہے تو جتنی رقم آپ نے لگائی ہے اور اس پر جس قدر منافع حاصل ہوں گے سال پورا ہونے پر دونوں (اصل سرمایہ اورمنافع) کے مجموعے پر اس کی زکاة آپ کے ذمہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند