عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 150615
جواب نمبر: 150615
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 950-1029/M=8/1438
(۱) انٹریسٹ (سود) کا پیسہ مال خبیث ہے اور سادات قابل احترام ہیں، اگر سید فیملی غریب ومحتاج ہوں تو نفلی صدقات یا عطیات وغیرہا کے ذریعہ ان کی امداد کی جائے اور سودی رقم نہ دی جائے یہی بہتر ہے۔
(۲) اگر سگا بھائی یا سگی بہن بہت ہی غریب اور نہایت مفلوک الحال ہوں تو انٹرسٹ (سودی رقم) بلانیت ثواب ان کو دے سکتے ہیں لیکن آدمی کے لیے یہ خفت کی بات ہے کہ وہ اپنے خونی رشتے داروں کو خبیث مال کھلائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند