• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 149946

    عنوان: اچھی حیثیت كے فقیروں كو صدقہ دینا كیسا ہے؟

    سوال: گھر پر جو فقیر آتے ہیں ان کو دینا چاہئے یا نہیں ؟ جب کہ کہا جاتا ہے کہ یہ سب اچھی حیثیت کے ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 149946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 847-824/M=7/1438

    نفلی صدقہ خیرات کسی کو بھی دے سکتے ہیں اس کے لیے فقیر ومحتاج ہونا شرط نہیں، اگر سائل گھر کے دروازے پر آئے اور پاس میں کچھ دینے کے لیے ہو تو دے دینا چاہیے اور کچھ نہیں ہے تو مناسب طریقے پر معذرت کرسکتے ہیں، اسے چھڑکنا نہیں چاہیے اور جو سائلین صاحب حیثیت اور خوشحال ہونے کے باوجود مانگتے ہیں ان کے لیے مانگنا ہرگز جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند