• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 149769

    عنوان: کیا ہم غیر مسلموں کوزکاة یا صدقہ دے سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کو صدقہ /خیرات دے سکتا ہے ؟ (۲) کیا ہم غیر مسلموں کوزکاة یا صدقہ دے سکتے ہیں؟ (۳) کیا اسلامی ملک برادری میں رہنے والے عیسائیوں کو چرچ کی تعمیر کے لیے زکاة یا صدقہ دے سکتے ہیں؟جب کہ وہ بہت ہی عاجزی سے مسلمانوں کی خدمت کرتے ہیں مگر ان کے پاس چرچ کی تعمیر کے لیے ذرائع نہیں ہیں۔ (۴) کیا کوئی مسلمان کسی عیسائی کو چرچ کی تعمیر کے لیے لون دے سکتاہے؟کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟ (۵) مسلم ملک میں رہ رہے غریب اور محتاج غیر مسلموں کے لیے ایک مسلمان کے اوپر کیا حقوق اور فرائض عائد ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 841-747/H=7/1438

    (۱) صدقاتِ نافلہ امداد دے سکتا ہے۔

    (۲) زکاة ودیگر صدقاتِ واجبہ دینا جائز نہیں۔

    (۳) زکاة ودیگر صدقاتِ واجبہ کا جس طرح تعمیر مساجد ومدارس میں دینا جائز نہیں اسی طرح عیسائیوں کو یا ان کے چرچ کی عمارت بنانے میں دینا جائز نہیں۔

    (۴) اس کی اجازت نہیں ہے کیونکہ سود پر قرض دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔

    (۵) ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے، خوش اخلاقی سے پیش آئے جو کچھ مالی تعاون بمدّ امداد کرسکتا ہو کرتا رہے، ان کے بڑے اور بوڑھوں کا اکرام کرے، چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا برتاوٴ کرے، ان کے ساتھ ہمدردی غمخواری کرتا رہے، بغیر کسی وجہِ شرعی کے ان کو کوئی تکلیف نہ دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند