• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 148598

    عنوان: مالدار بھائی بہنوں كو صدقہ دینا؟

    سوال: اگر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو صدقہ دوں اگر چہ وہ غریب نہ ہوں تو کیامجھے صدقہ دینے کا ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 148598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 431-327/Sd=5/1438

     صدقہ واجبہ (صدقہ فطر وغیرہ) کے مستحق غرباء مساکین ہوتے ہیں، مالدار کو صدقہ واجبہ دینا جائز نہیں ہے، البتہ مالدار کو نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے، اس میں بھی صدقہ دینے کا ثواب ملے گا؛ لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے اپنے مالدار بھائی بہنوں کو نفلی صدقہ دینا جائز ہے، اس میں آپ کو صدقہ کا ثواب بھی ملے گا۔ قال السرخسي: ثم التصدق علی الغني یکون قربةً یستحق بہا الثواب، فقد یکون غنیاً یملک نصاباً، ولہ عیال کثیرة، ولناس یتصدقون علی مثل ہذا لنیل الثواب۔ (المبسوط للسرخسي: ۱۲/۹۲، دار المعرفة، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند