عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 146537
جواب نمبر: 14653701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 257-196/L=2/1438
(۱) صدقاتِ واجبہ جیسے زکوٰة وغیرہ غیر مسلم کو دینا جائز نہیں؛ البتہ صدقاتِ نافلہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں لیکن مسلمان کو دینا اولیٰ و بہتر ہے۔
(۲) اگر نفلی صدقہ کا گوشت ہے یا قربانی کا گوشت ہے تو اس کو اپنے گھر میں رکھنا اور استعمال میں لانا ردست ہے؛ البتہ نذر وغیرہ کا گوشت خود استعمال کرنا جائز نہیں۔
(۳) جن کے پاس حاجت اصلیہ سے زائد، سونے، چاندی نقدی وغیرہ اتنی مقدار میں نہ ہوں کہ ان کی مالیت نصاب تقریباً ۶۱۳/ گرام چاندی کی مالیت کوپہنچ جائے تو ان کو صدقاتِ واجبہ .زکاة وغیرہ دینا درست ہے اور صدقاتِ نافلہ سے مدد کرنا بہر صورت جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی فنڈ یا بیت المال بہت ساری جگہوں پر اسلامی اداروں کے ذریعہ سے چلائے جارہے ہیں بشمول دیوبند کے اور دوسری جگہوں کے جیسے نگینہ، علی گڈھ وغیرہ۔ جہاں پر لوگ معمولی کرایہ پر اچھی حفاظت کی خاطر سونے اور چاندی کے زیورات بطور امانت کے رکھ سکتے ہیں۔اور سونے کے زیورات پرقرض بھی دیا جاتا ہے اور ادھار لینے والے سے صرف ان کے سامان کی حفاظت اور سیکورٹی کی قیمت لی جاتی ہے۔ہمارے شہر کے کچھ ہم خیال لوگ اسی طرح کا ایک نظام شروع کرنا چاہتے ہیں (ان شاء اللہ) جس کے ذریعہ وہ غریب اور ضرورت مند مسلمانوں کی مدد کریں گے۔ اس میں ان کوقیمتی اشیاء کے مقابلے میں قرض فراہم کریں گے اور وہ تحفظ کے طور پر صرف معمولی چارج وصول کریں گے جس سے ادارہ چلانے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کیا جاسکے اور وہ کسی قسم کا کوئی منافع نہیں لیں گے۔ ہم اس ادارہ کو چلانے کے لیے لوگوں سے زکوة وصول کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے اس پروجیکٹ کی ایک مختصر رپورٹ بھی تیار کی ہے۔ جب میں نے اپنی جامع مسجد کے امام صاحب سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ حرام ہے۔برائے کرم اس معاملہ میں میری رہنمائی فرماویں۔ اگر ضرورت پڑی تو میں یہ رپورٹ دارالافتاء بھیج سکتا ہوں(برائے کرم مجھے طریقہ بتادیں کہ کیا میں اس کو انٹرنیٹ کے ذریعہ سے بھیج سکتاہوں)؟
6316 مناظرپانچ مہینہ پہلے میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔بیماری کے ایام میں کچھ نمازیں ان سے رہ گئی ہیں۔ اب ہم فدیہ دینا چاہتے ہیں۔ ملیشیا میں دو قسم کے گندم موجود ہیں۔ ایک تو آٹا اور ایک دانہ ہے۔ اکثر لوگ کھانے کے لییگندم کا آٹا استعمال کرتے ہیں۔ ان دونوں کی قیمت بھی مختلف ہے۔ ہمیں کس گندم کے حساب سے فدیہ دینا پڑے گا، گندم کا آٹا یا گندم کے دانے کے حساب سے؟ دوسرا سوال فرض کیجئے کل فدیہ پانچ ہزار ملیشین ڈالر ہے۔ کیا ہم تھوڑا تھوڑا کرکے دے سکتے ہیں یا ایک وقت میں پورا دینا پڑے گا؟ تیسرا سوال اس فدیہ کے پیسے کے مستحق کون کون لوگ ہیں؟ کیا کسی مسجد کواس کے ماہانہ اخراجات کے لیے دے سکتے ہیں؟ چوتھا سوال کیا عورت قبر کی زیارت کرسکتی ہے؟ اس کا کیا حکم ہے؟
3080 مناظرمیرا
سوال زکوة کے بارے میں ہے۔ کیا سونے کی زکوة ہر سال سونے کی قیمت کے اعتبار سے
بدلتی رہتی ہے؟ (۲) کیا
اس فلیٹ پر زکوة ہوگی جس کو میں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے بک کیا ہوا ہے اور اس
وقت میں اس کی قسط ادا کررہا ہوں؟
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام کہ زید کی بیٹی سلمی کی اولاد جس کے ماں باپ مر گئے ہیں
کیا زید کی زکوة اور صدقہ فطر سلمی کی اولاد کو دینا صحیح ہے؟ جب کہ مذکورہ اولاد
زید کے ساتھ رہتی ہے؟