• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13652

    عنوان:

    کیا زکوة یا صدقہ کا پیسہ اپنے رشتہ داروں کو جو کہ سید ہیں دیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا زکوة یا صدقہ کا پیسہ اپنے رشتہ داروں کو جو کہ سید ہیں دیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 13652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 942=942/م

     

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سادات کے لیے زکات وصدقات کو منع فرمایا ہے، حدیث میں ہے: إن الصدقة لا تحل لنا، اس لیے اگر سید رشتہ دار غریب ومحتاج ہوں تو عطیات کے ذریعہ ان کا تعاون کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند