• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10621

    عنوان:

    میں اپنی لڑکی اور لڑکے کے لیے بلا شرکت غیرے کچھ سونا خریدنا چاہتا ہوں۔ اگر ان میں سے ہر ایک کے سونا کا وزن ساڑھے سات تولہ سے کم ہے لیکن کل (یعنی دنوں کا حصہ ملا کر) تیرہ تولہ ہے تو کیا اس پر زکوة واجب ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 122=127/ ل

    اگر آپ ان دونوں کو سونا خریدکر ان کے حوالہ کردیں، تو کسی پر زکات واجب نہیں ہوگی، بشرطیکہ ان دونوں کے پاس اس کے علاوہ سونا چاندی یا نقد رقم نہ ہو، جس کی قیمت مل کر نصاب کو پہنچ جائے۔ واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ وہ دونوں بالغ ہوں، اور اگر وہ نابالغ ہیں تو ان پر زکات نہیں ہے، اگرچہ وہ صاحب نصاب ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند