• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10356

    عنوان:

    مفتی صاحب کیا زکوة کسی ٹی وی چینل کو دی جاسکتی ہے جیسے کہ پیس ٹی وی؟

    سوال:

    مفتی صاحب کیا زکوة کسی ٹی وی چینل کو دی جاسکتی ہے جیسے کہ پیس ٹی وی؟

    جواب نمبر: 10356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100=100/ م

     

    زکات، غرباء وفقراء کا حق ہے اور ادائیگی زکات میں تملیک فقیر شرط ہے، یعنی جب تک زکات فقیر اور مستحق زکات کو دیکر اس کو مالک نہ بنادیا جائے اس وقت تک زکات دہندگان کی زکات ادا نہیں ہوتی۔ اب آپ خود غور فرمالیں کہ پیس ٹی وی چینل اس زکات کا مصرف ہے یا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند