• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 64138

    عنوان: کیا ہمارے ہندو برادری مشرک و کافر ہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

    سوال: کیا ہمارے ہندو برادری مشرک و کافر ہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 64138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1011-998/N=10/1437 ہندوستان یا کسی بھی ملک کے باشندگان میں جو لوگ بھی شرک وکفر کرتے ہیں وہ بلا شبہ مشرک وکافر ہیں، اور شرک یہ ہے کہ اللہ تعالی کی ذات کے ساتھ کسی اور کو معبود یا اللہ تعالی کی کسی خاص صفت میں شریک قرار دیا جائے گا ۔ اور کفر یہ ہے کہ اللہ تعالی کا انکار کیا جائے گا یا جس طرح اللہ تعالی کو ماننا ضروری ہے ، اُس طرح نہ مانا جائے، مثلاً اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی معبود گردانا جائے یا کسی غیر اللہ کے ساتھ معبود جیسا معاملہ کیا جائے ، پس ہر شرک کفر ہے اور بعض کفر شرک بھی ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند