عنوان: جو لوگ مذہبِ اسلام کو حق جانتے ہیں اور پھر بھی ایمان نہیں لاتے ان سے نفرت نہ کریں
سوال: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایسے کفار جیسے یہود ، عیسائی، مشرکین وغیرہ تھے جو اسلام کو حق سمجھتے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول جانتے تھے لیکن پھر بھی ایمان نھیں لاتھے تھے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ آج کے کفار جیسے یہود ،عیسائی،ھندو،سیکھ وغیرہ اگرچہ غلط ھیں اور کافر ہیں لیکن پھر بھی بیچارے اپنے مذھب کو دل سے واقعی حق سمجھتے ھیں ۔ میں یہاں لندن میں رھتا ھوں اور مجھے ھر مذب کے لوگون سے واسطہ روزانہ پڑتا ھے جن میں عیسائی ، ھندو ، سیکھ وغیرہ شامل ھیں اور جب یہ خیال آتا ھے کہ وہ اسلام کو حق جان کر پھر بھی ایمان نھیں لاتے تو میرے دل میں نفرت پیدا ھوتی ہے۔
جواب نمبر: 4007401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1072-681/H=7/1433
جو لوگ مذہبِ اسلام کو حق جانتے ہیں اور پھر بھی ایمان نہیں لاتے ان سے نفرت نہ کریں بلکہ آپ جس قدر تقوی پرہیزگاری، اسلامی رواداری کا برتاوٴ ان کے ساتھ رکھیں گے اتنا ہی وہ ایمان کی طرف مائل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند