عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب
سوال نمبر: 146623
جواب نمبر: 146623
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 158-162/N=3/1438
(۱): شیعہ کو سلام نہیں کرسکتے؛ کیوں کہ وہ عام طور پر اثنا عشری ہوتے ہیں جو کافر ومرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
(۲،۳): خاموش رہنا چاہیے اور ان سے کسی طرح کا کوئی ربط وضبط نہیں رکھنا چاہیے۔اور اگر دفع شر کے لیے جواب دینا ناگزیر ہو تو السلام علیکم یا اسام علیکم دونوں کے جواب میں صرف وعلیکم کہہ دے اور کچھ نہ کہے۔
(۴):جی ہاں! اگر کوئی غیر مسلم جیسے: ہندو، عیسائی، یہودی یا سکھ وغیرہ سلام کرے تو جواب میں صرف وعلیکم کہے، پورا وعلیکم السلام نہ کہے۔ ولو سلم یھودي أو نصراني أو مجوسي علی مسلم فلا بأس بالرد ولکن لا یزید علی قولہ: وعلیک کما فی الخانیة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ،۔ فصل فی البیع وغیرہ، ۹: ۵۹۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند