• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 69747

    عنوان: کیا حیض کی حالت میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جا سکتی ہے ؟

    سوال: کیا حیض کی حالت میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 69747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1474-1488/L=01/1438 حالت حیض میں معلمہ قرآن کریم کی تعلیم اس طرح دے سکتی ہے کہ بچیوں کو ایک ساتھ پوری آیت نہ کہلواکر ایک ایک کلمہ الگ الگ کرکے پڑھائے اور حدیث کی تعلیم دینا جائز ہے البتہ جس جگہ قرآن کریم کی آیت ہو ا س کو نہ چھوئے اور نہ ہی پڑھے وجوز للحائض المعلمة تعلیمہ کلمة کلمة (شامی: ۱/۴۸۷) وفی السراج عن الایضاح أن کتب التفسیر لایجوز مس موضع القرآن منہا ولہ أن یمس غیرہ وکذا کتب الفقہ إذا کان فیہا شيء من القرآن بخلاف المصحف فإن الکل فیہ تبع للقرآن (شامی: ۱/۳۱۹- ۳۲۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند