• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 69669

    عنوان: میری بیوی والدین سے بہت دور کسی جدید ترین شہر میں الگ مکان میں رہنے كا مطالبہ كررہی ہے؟

    سوال: میری بیوی الگ گھر کامطالبہ کررہی ہے، میراایک چھوٹا بھائی ہے جس کی شادی ہوچکی ہے ، میں اپنی بیوی کو اپنے والدین سے کچھ ہی دور رہ کر الگ میں مکان رکھنے کے لیے تیا ر ہوں تاکہ میں اپنے والدین سے ملاقات کر سکوں اور ان کی خدمت کرسکوں، لیکن میری بیوی والدین سے بہت دور کسی جدید ترین شہر میں الگ مکان میں رہنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ میرے والدین بیمار ہیں اور وہ اپنے رہائشی مکان کو چھوڑنا یا وہاں سے منتقل ہونا نہیں چاہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 69669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1026-837/D=12/1437

    جب آپ کے والدین خدمت کے محتاج ہیں تو بہتر یہ ہے کہ بیوی آپ کے والدین کے ساتھ ہی رہے یہ حسنِ سلوک کا تقاضہ ہے لیکن اگروہ علحدہ مکان کا مطالبہ کرتی ہے تو آپ قریب میں کسی مکان کا انتظام کردیں تاکہ آپ خود والدین کی خبر گیری کرسکیں، بیوی کا دور دراز جگہ میں مکان کا مطالبہ کرنا جائز نہیں یہ آپ کو پریشانی میں ڈالنا ہے اور اس میں آپ کی طرف سے والدین کی حق تلفی ہو سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند