• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 69352

    عنوان: کیا میں مستقل طور سے بچے بند کرسکتا ہوں بیوی کا آپریشن کراکر یا دوائی کھلاکر؟

    سوال: دو بچے ہیں میرے، اور دونوں بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں، کیا میں مستقل طور سے بچے بند کرسکتا ہوں بیوی کا آپریشن کراکر یا دوائی کھلاکر؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1084-1156/L=11-1437 شرعاً کوئی ایسی تدبیر اختیار کرنا جس سے قوتِ تولید ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے حرام ہے اس لیے آپ سر دست ایسا نہ کریں اور عارضی طور پر منع حمل تدابیر اختیار کریں اور مستقبل میں ابھی جتنے بچے پیدا ہو سکتے ہوں اتنے بچے پیدا ہونے دیں، اور جس ولادت کی صورت میں ماں کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے اور مسلمان دیندار ڈاکڑ اس بات کی تصدیق کردیں کہ فی الحال یا مستقبل میں بچہ جننے کی صورت میں ماں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تو ایسی مجبوری میں بادل ناخواستہ نادم ہوکر ایسے آپریشن کی گنجائش ہوگی جس سے قوتِ تولید ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند