• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 69113

    عنوان: صحت کی خاطر میری بیوی حمل گراسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمارا تیرہ مہینے کا ایک بچہ ہے، اور گذشتہ مہینہ میری بیوی کو حمل ٹھہر گیا ، مگر چونکہ ہمارا بیٹا بہت چھوٹاہے اس لیے اس حمل سے اس کی صحت پر اثر پڑے گا، کیوں کہ وہ ابھی ماں کا دودھ پیتاہے تو کیا صرف اس کی صحت کی خاطر میری بیوی حمل گراسکتی ہے؟ہمارے خیال میں یہ درست ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 973-798/D=11/1437 استقرار حمل کے بعد اسے بلا شدید مجبوری اور ضرورت کے ساقط کرانا گناہ ہے مجبوری اور ضرورت یہ ہے کہ عورت کی صحت کمزور ہو حمل کا بوجھ برداشت نہ کرسکے یا گود میں چھوٹا بچہ ہو جسکا انحصار ماں کے دودھ پر ہو دوسرا کوئی انتظام نہ ہو ایسی صورت میں گنجائش ہے بشرطیکہ استقرار پر ایکسو بیس دن (۱۲۰/ دن) یعنی چار ماہ نہ گذرے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند