معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 66937
جواب نمبر: 66937
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 833-668/D=10/1437 طواف چونکہ مسجد حرام میں کیا جاتا ہے اس لیے باوضو ہونا شرط ہے اگر آپ کی رطوبت اتنے وقت تک بند نہ ہو کہ جس میں آپ باوضو پورا طواف ادا کرسکیں تو آپ شرعاً معذور کہلائیں گے لہذا کسی نماز کے شروع وقت میں وضو کرکے طواف شروع کریں اور نماز کا وقت نکلنے سے پہلے پہلے طواف پورا کرلیں ایسی صورت میں درمیان طواف رطوبت خارج ہونے سے کوئی حرج نہ ہوگا اگر اتفاق سے طواف مکمل کرنے سے پہلے نماز کا وقت نکل جائے تو دوبارہ وضو کرکے اپنا بقیہ طواف پورا کرلیں بار بار وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (مستفاد از فتاوی رحیمیہ ۴/۲۱۲ )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند