• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66496

    عنوان: دوا کے استعمال سے حمل گرانے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: میرے بھائی کی بیوی 28 یا 29 دن کی حاملہ تھی اور صحت کے اعتبار سے کمزور بھی تھی، میڈیکل چیکپ کے بغیر دوا کے استعمال سے حمل گرا دیا گیا تو شرعاً کیا حکم ہوگا؟ کیا "واذا الموؤودة سئلت" والی وعید آئیگی؟ چونکہ ایک چالیس دن مکمل نہیں ہوا تو کیا قتل کا گناہ ہوگا؟ براہ کرم مفصل و مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 66496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1092-1171/L=11/1437 بغیر شرعی عذر کے اسقاطِ حمل جائز نہیں؛ البتہ جب تک جنین میں روح نہ پڑجائے جس کی مدت چار مہینہ ہے اس سے قبل اسقاط قتل کے حکم میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند