• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66066

    عنوان: كیا مستحاضہ ہر نماز کے وقت اپنا سینٹری نیپکین بھی بدلے گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں! مستحاضہ کے احکام میں سے ایک حکم یہ ہے کہ مستحاضہ ہر نماز کے وقت نیا وضؤ کرے تو کیا اسی طرح مستحاضہ کے احکام میں سے ایک حکم یہ بھی ہے کہ مستحاضہ ہر نماز کے وقت اپنا (saintry napkin) سینٹری نیپکین بھی بدلے گی؟

    جواب نمبر: 66066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 905-1501/H=01/1438 اگر جسم یا کپڑے (سینٹری نیپکین وغیرہ) سے خون یا کوئی دوسری ناپاکی لگ گئی تو ناپاکی کا حکم ہوگا۔ جسم اور کپڑے کو دھوکر پاک کرلیں یا دوسرا کپڑا بدل لیں جسم یا کپڑے میں خون استحاضہ لگ جائے تو اس کے لگے ہونے کے حالت میں نماز درست نہ ہوگی، اگر خون اس کثرت سے آتا ہوکہ نماز بغیر خون کے نہ پڑھی جاسکے تو پھر سینٹری نیپکین کا بدلنا واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند