• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 65938

    عنوان: كیا ایسا پردہ کرنا ٹھیک ہے جس میں ان کی آنکھیں نظر آرہی ہوں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا لڑکیوں کا ایسا پردہ کرنا ٹھیک ہے جس میں ان کی آنکھیں نظر آرہی ہوں ؟ کیوں کہ سب سے پرکشش خواہش چیز تو آنکھیں ہوتی ہے اور اسی سبب سے جب آنکھیں ملتی ہیں تو فتنہ برپا ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 65938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 847-849/H=9/1437 یہ ناقص پردہ کی شکل ہے۔ پرانے انداز کا وہی برقعہ کہ جس میں آنکھوں پر جالی لگی ہوتی ہے اور بقدر ضرورت جالی میں سے دکھائی دیتا ہے مکمل شرعی پردہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند