معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 64770
جواب نمبر: 64770
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 418-338/D=6/1437 عورتوں کے لیے اپنے شوہروں کے واسطے جائز حدود میں تحسین وتزئین کرنا جائز بلکہ مستحسن امر ہے، اور اس میں کسی دوسری خاتون سے مدد حاصل کرلینا اس کی بھی گنجائش ہے۔ لیکن بیوٹی پارلر کورس اور اس کے ذریعہ چلایا جانے والا کاروبار موجودہ وقت بہت سے مفاسد بے حیائی اور فحاشی کاذریعہ بن رہا ہے اس لیے شرعاً علی الاطلاق اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند