• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 63174

    عنوان: اگر کسی عورت کے سر کے بال لمبے ہوں اوراسکے شوہر کی خواہش ہو بالوں کو بنا مجموعہ لمبائی کم کئے ہوئے کسی طریقہ یا ڈیزائن سے کٹوانا چاہتی ہو تو کیا وہ کٹوا سکتی ہے ؟

    سوال: اگر کسی عورت کے سر کے بال لمبے ہوں اوراسکے شوہر کی خواہش ہو بالوں کو بنا مجموعہ لمبائی کم کئے ہوئے کسی طریقہ یا ڈیزائن سے کٹوانا چاہتی ہو تو کیا وہ کٹوا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 63174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 253-253/M=3/1437-U عورت کے لیے سر کے بال زینت ہیں ان کو کٹوانے میں مرد کے ساتھ مشابہت ہے اس لیے ممنوع ہے، جو چیز شریعت میں ناجائز ہو اس میں شوہر کی اطاعت نہیں، حدیث میں ہے: ”لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالنساء والمتشبہات من النساء بالرجال“ (مشکاة) اور درمختار میں ہے: قطعت شعر رأسہا أثمت ولعنت، زاد في البزازیة: وإن بإذن الزوج لأنہ لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق إلخ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند