• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 63052

    عنوان: میرا سوال ہے کہ میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں ، میری ایک بیٹی ہے، اس کی عمر ساتھ سات سال ہے، اس کے بعد مجھے کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے ، سب نارمل ہے ، کافی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے آئی ای ایف(مصنوعی بار آوری) کا مشورہ دیا ہے تو کیایہ اسلام میں صحیح ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں ، میری ایک بیٹی ہے، اس کی عمر ساتھ سات سال ہے، اس کے بعد مجھے کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے ، سب نارمل ہے ، کافی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے آئی ای ایف(مصنوعی بار آوری) کا مشورہ دیا ہے تو کیایہ اسلام میں صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 63052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 221-221/B=3/1437-U یہ ناجائز اور بے حیائی کا طریقہ ہے اس کی اجازت نہیں ہے؛ لیکن اگر آپ نے اپنی منی کو مشین کے ذریعہ اپنی بیوی کی شرمگاہ میں ڈلوائی اور اس سے کوئی اولاد پیدا ہوئی تو یہ آپ ہی کی اولاد ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند