معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 62925
جواب نمبر: 62925
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 188-188/M=3/1437-U حمل کی حالت میں فرج (شرمگاہ) سے آنے والا سفید پانی لیکوریا وغیرہ کسی مرض کی بنا پر ہوسکتا ہے، وہ پانی ناپاک ہے وہ ماہواری حیض نہیں ہے، اس لیے نماز معاف نہیں ہے، اگر بدن یا کپڑے میں لگ جائے اور مقدار عفو سے زائد ہو تو اسے دھونا پڑے گا، اسے دھوکر وضو کرکے نماز پڑھ لے، اگر مذکورہ مرض عذر شرعی کی حد تک نہیں ہے تو اس سفید پانی کے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند