• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 62665

    عنوان: عدت گزارنے كے بعد كیا رنگین كپڑوں كا استعمال كرسكتی ہے؟

    سوال: فاطمہ کی شوہر کا انتقال ہو گیا تو فاطمہ پوری زندگی صرف سفید کپڑا استعمال کرے گی یا رنگین کپڑا بھی استعمال کرسکتی ہے ،؟پھر عدت کے اندر اور عدت کے بعد نیز عورت کے جوان اور بوڑھی ہونے کی حالت میں مسئلہ میں کوئی فرق ہوگا یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 62665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 282-282/B=4/1437-U عورت کے لیے زینت اختیار کرنا، رنگین کپڑے پہننا بہتر ہے، صرف عدت کے زمانہ میں زینت کرنا، بناوٴ سنگھار کرنا، رنگین کپڑے پہننا منع ہے، عدت گذرجانے کے بعد ہمیشہ عورت رنگین کپڑے پہن سکتی ہے، بوڑھی اور جوان ہرایک عورت کو سادہ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند