معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 61692
جواب نمبر: 61692
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1466-1485/L=1/1437-U محض شک کی وجہ سے عورت کا اپنی جٹھانی سے لڑنا، بات چیت بند کردینا درست نہیں؛ البتہ اگر واقعی اس عورت کے شوہر اور اس کی جٹھانی میں ناجائز تعلقات ہیں اور اس پر اس کے پاس ثبوت بھی ہیں تو اس پر اس عورت کا اپنی جٹھانی کو متنبہ کرنا اور نہ ماننے کی صورت میں قطع تعلق کرلینا درست ہوگا، معصیت کی وجہ سے قطع تعلق کرنے والی اس وعید میں داخل نہ ہوگی، اور گناہ معصیت کرنے والے پر ہوگا۔ --------------------------- جواب درست ہے، عورت کو چاہیے کہ شوہر کو اپنی بھابھی سے پردہ کرنے کی تاکید کرے کیونکہ شریعت ک حکم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند