• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 611974

    عنوان:

    چاچی‏، ممانی اور بڑی امی سے پردے كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : (۱)فاتحہ لگانا کیسا ہے مع دلیل کے بتائے ؟

    ( ۲)ایک لڑکا ہے اسکی عمر قریب ۱۷ سال ہے اور وہ مدرسے میں پڑھتا ہے اسکے ابّو کا ایک کاروبار ہے اور وہ لمٹ کے پیسوں سے کاروبار کرتے ہیں کیا اس لڑکے کے لئے جائز ہے کے وہ اپنے ابو کے پیسے استعمال کرے اور اگر جائز نہیں تو کیا وہ لڑکا پڑھائی چھوڑ کر کمانے لگ جائے کیوں اسکے پاس اسکے علاوہ کوئی چارہ نہیں؟

    (۳)کیا میری چاچی بڑی امی اور ممانی سب کو مجھ سے پردہ کرنا ضروری ہے اور اگر و پردہ نہ کرے تو میں آنکھیں نیچے کر لوں تو میرے اوپر تو عذاب نہیں ہوگا کیونکہ میری چاچی بڑی امی ہم سب ساتھ میں رہتے ہیں ؟

    (۴)اگر کوئی شخص اس نیّت سے کلمہ طیبہ پڑھیں کہ اس کی زبان سے کبھی غلطی سے کوئی ایسی بات نہ نکل گئی ہو جس کی وجہ سے وہ اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو ایسا کرنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 611974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1223-1038/B=11/1443

     (1)                اگر فاتحہ لگانے سے مراد مروجہ فاتحہ ہے یعنی كھانا یا شیرینی وغیرہ سامنے ركھ كر ہاتھ اٹھاكر فاتحہ پڑھنا تو یہ بدعت ہے‏، شریعت میں اس كا كوئی ثبوت نہیں ہے۔ (تالیفات رشیدیہ‏، ص: 143‏، ط: اسلامیات لاہور)۔

    (2)              لمٹ كے پیسوں سے كونسے پیسے مراد ہیں؟ اور آپ كے والد ان سے كیا كاروبار كرتے ہیں؟

    (3)              آپ كے لیے اپنی چاچی‏، ممانی اور بڑی امی (تائی) سے پردہ كرنا لازم ہے‏، اور اگر وہ پردہ نہ كریں تو نگاہیں نیچی ركھیں‏، اور ان كی خلوت سے بچیں۔

    (4)              اس نیت سے بھی كلمہ پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند