• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 611134

    عنوان:

    مہینہ پورا ہونے سے پہلے آنے والا خون كیا ہے؟

    سوال:

    سوال : ایک‌عورت کو دو ماہ سے مکمل مہینہ پورا ہونے سے دو چار روز پہلے ہی حیض آجا رہا ہے ۔ حیض تو اتنی ہی دن آرہا ہے جتنی دن آتا ہے لیکن دو چار روز پہلے آجا رہا ہے۔ تو یہ استحاضہ ہے کہ نہیں اس سلسلے میں مسئلہ کیا ہے۔ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 988-827/B=09/1443

     یہ بھی حیض ہی ہے استحاضہ نہیں ہے‏، عادت بدل گئی ہے۔ اس حالت میں نماز نہیں پڑھیں گی نہ روزہ ركھیں گی۔ اس سے پاك ہونے كے بعد نماز روزہ شروع كردیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند