معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 610100
پندرہ دن مکمل ہونے سے پہلے خون آگیا
اخر کسی عورت كو دس دن حيض كي عادت ہو اور پهر ١٥ دن طہر كے مكمل ہونے سے پہلے دوبارہ ۱۰ دن حيض أگیا اور اسی طرح چلتا رہا تو کیا حكم ہوگا؟
جواب نمبر: 610100
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 534-347/D-Mulhaqa=8/1443
دو حیض کے درمیان طہر (پاکی) کی کم سے کم مدت پندرہ دن ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر پاکی کے پندرہ دن مکمل ہونے سے پہلے خون آیا تو یہ استحاضہ کا خون مانا جائے گا، اس دوران اگر نمازیں چھوٹی ہوں تو ان کی قضاء ضروری ہے۔ أقل الطهر بين الحيضتين خمسة عشر يوما ولياليها إجماعًا" (الدر المختار مع رد المحتار: 1/477، زكريا، ديوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند