• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 609667

    عنوان:

    حیض نہ آنے کی صورت میں نماز کا حکم

    سوال:

    سوال : حضرت والا عرض یہ کرنا ہے کہ کسی عورت کو اگر بچہ دو سال سے کم ہے اور بچوں کو دودھ پلانے کی وجہ سے اگر عورت کو دو مہینہ تک حیض نہ آئے تو عورت کی نماز کا کیا حکم ہے؟اور وہ پاک اور نا پاک کس وقت شمار ہوگی؟

    جواب نمبر: 609667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 928-645/H=07/1443

     جب تک حیض نہ آئے اُس وقت تک عورت پاک ہی رہے گی اور نماز اُس پر فرض ہوگی، نماز چھوڑنا اس کے لیے جائز نہ ہوگا۔ حیض کا نہ آنا خواہ بچہ کو دودھ پلانے کی وجہ سے ہو یا کچھ اور سبب سے ہو اور چاہے دو مہینہ تک نہ آئے یا اس سے کم زیادہ مدت تک نہ آئے صورت مسئولہ میں بہرصورت اُس پر نماز فرض رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند