• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 609340

    عنوان:

    حائضہ کے لیے ”سلکی کپ“کا استعمال کیسا ہے؟

    سوال: حیض کا خون روکنے کے لیے کپڑے کی جگہ شرمگاہ میں سلکی کپ جو ربڑ کا ہوتا ہے اسے عورت اپنی شرمگاہ کے اندر ڈال لیتی ہے پھر جب کچھ خون اکھٹا ہو جاتا ہے تو اسے نکال کر دھو کر دوبارہ لگا لیتی ہے ۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ اسے شرمگاہ میں رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 609340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:840-640/L=7/1443

     اگر یہ مضر صحت نہ ہو تو فی نفسہ اس ”سلکی کپ“ کے استعمال کرنے اور خون اکٹھا ہوجانے کی صورت میں اسے نکال کر اچھی طرح سے دھوکر دوبارہ استعمال کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند