• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 60845

    عنوان: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ دیور اور میری چھوٹی نند کہ وہ بچے جو پیدا ہونے کے بعد میرے گاؤں میں آئے ہوں اور وہ عمر میں مجھ سے بہت زیادہ چھوٹے ہوں بچوں کی طرح ہیں، تو کیا ان کے سامنے نماز کی طرح دو پٹا اوڑھ کر آسکتی ہوں ؟ چہرہ دڈھانکنا ضروری ہے؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ دیور اور میری چھوٹی نند کہ وہ بچے جو پیدا ہونے کے بعد میرے گاؤں میں آئے ہوں اور وہ عمر میں مجھ سے بہت زیادہ چھوٹے ہوں بچوں کی طرح ہیں، تو کیا ان کے سامنے نماز کی طرح دو پٹا اوڑھ کر آسکتی ہوں ؟ چہرہ دڈھانکنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 60845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1049-1027/H=11/1436-U اگر یہ بچے بہت چھوٹے ہیں مثلاً چھ سات سال یا اس سے کم ان کی عمر ہے تب تو ان سے پردہ واجب نہیں، اگر یہ لڑکے قریب البلوغ یا بالغ ہیں تو چونکہ دیور اور چھوٹی بڑی نند کے لڑکے شرعی محارم نہیں پس ان سے چہرہ کا بھی پردہ ہے، الغرض پردہ کے حکم میں ان دونوں کے لڑکے اجنبی مردوں کے حکم میں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند