• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 607737

    عنوان:

    حیض کی عادت 7 دن کی ہے 5 دن میں رک جانے پر ہمبستری کرنا

    سوال:

    سوال : میری بیوی کی عادت سات دن کی ہے ,پانچ دن میں حیض رک گیا اور تین چار نمازوں کا وقت بھی گزرا ,پھر غسل کیا اور پھر غسل کے بعد بھی دو تین نمازوں کا وقت گزرا.اُسکے بعد ہم نے بستر کیا تو حیض کا خون نظر آیا..1) کیا ہم پر گناہ لازم ہوا ؟2 )کیا ہم کو کففارہ ادا کرنا پڑے گا ؟ 3)یا توبہ کرنا کافی ہے 4)اگر کففارہ ہوگا تو کتنا ہوگا ؟5)کیا کففارہ دونو کو الگ الگ دینا پڑے گا6)اگر کففارہ دینے کی استطاعت نا ہو تو کیا کریں۔ ..اگر جواب تفسیل سے دیں تو عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 607737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 469-383/B=04/1443

     ایام عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے آپ کو ہمبستری نہ کرنی چاہئے تھی، لیکن اگر آپ نے ہمبستری کرلی تو اس پر کوئی کفارہ آپ کے ذمہ واجب نہیں، صرف توبہ واستغفار کرلینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند