• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 607576

    عنوان:

    عورت کا بغیر مرد کے زندگی گذارنا شریعت کی نظر میں کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : عورت کو اس نظر سے دیکھنا کہ وہ مرد کے بغیر معاشرے میں زندگی نہیں گزار سکتی ہے ، یہ نظریہ کیسا ہے ؟ اور اسلامی تعلیمات اس کے بارے میں کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 607576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 402-337/M=04/1443

     نکاح کی استطاعت ہوتے ہوئے، قصداً بلاعذر تجرد کی زندگی گزارنا شرع میں پسندیدہ نہیں، مذہب اسلام میں نکاح کی ترغیب وارد ہے، جوان عورت اگر شادی کی اجازت نہ دے تو کوئی اس کو مجبور نہیں کرسکتا لیکن جب کوئی چیز مانع نہ ہو تو نکاح کی اجازت دے دینی چاہئے اور شادی کرکے باعزت زندگی گزارنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند