• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 607549

    عنوان:

    تین روز میں حیض بند ہونے پر ہمبستری کب جائز ے ؟

    سوال:

    شادی سے پہلے اگر حیض 5 دن یا 7 دن یا 9 تک ہوتا لیکن شادی کے بعد ہر مہینے صرف 3 دن ہی خون نکلتا ہے اور اگر چوتھے دن ہمبستری کرلی جب کہ 22 گھنٹے سے خون نہیں نکلا تو کیا یہ حرام ہوا یا جائز؟ اور اس کا کیا ہو گا؟ اور کفارہ قسط وار دے سکتے ہیں کیا ؟

    جواب نمبر: 607549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:192-106T/B-Mulhaqa=5/1443

     شادی کے بعد جب ہرمہینہ تین دن خون آکر بند ہوجاتا ہے تو یہی کہا جائے گا کہ عادت بدل گئی ہے ؛ لہذا صورت مسئولہ میں جب عورت خون بند ہونے پر نہا لے گی یا کسی وجہ سے اگر نہ نہاسکی تو جب ایک نماز کا وقت مکمل گزر کر نماز ذمے میں قضا ہوجائے تو اس کے ساتھ ہمبستری جائز ہے ؛ لہذ صورت مسئولہ میں کسی کفارہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے ۔

    (وإن) انقطع لدون أقلہ تتوضأ وتصلی فی آخر الوقت، وإن (لأقلہ) فإن لدون عادتہا لم یحل، وتغتسل وتصلی وتصوم احتیاطا؛ وإن لعادتہا، فإن کتابیة حل فی الحال وإلا (لا) یحل (حتی تغتسل) أو تتیمم بشرطہ (أو یمضی علیہا زمن یسع الغسل) (الدر المختار مع رد المحتار:1/ 489، کتابالطہارة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند