• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 607445

    عنوان:

    حالت حمل میں عورت کو کرنا چاہیے جس سے ولادت میں آسانی ہو؟

    سوال:

    سوال : حالت حمل میں پڑھنے کے بارے میں کوئی منصوص عمل کی طرف رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 381-278/M=04/1443

     خاص حمل کی حالت میں پڑھنے کے لیے کوئی مخصوص دعا یا وظیفہ یا مخصوص عمل منصوص نہیں، حمل ووضع کی حالت چونکہ مشقت و تکلیف کی حالت ہوتی ہے تو ایسے موقع پر سہولت و عافیت اور رحم کی دعا مانگنی چاہئے، مثلاً یہ دعا پڑھا کرے۔ اللہم إني أسألک العفو والعافیة فی الدنیا والآخرة۔ روزانہ سورہٴ مریم کی تلاوت کا معمول رکھے۔ طبی احتیاط کے لیے ماہر حکیم یا ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرے، ولادت کے قریبی وقت میں سورہٴ انشقاق کی ابتدائی پانچ آیات کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر عورت کو کھلادے، ان شاء اللہ ولادت میں سہولت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند