• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 606713

    عنوان:

    حیض کی حالت میں ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا حالت حیض میں کلمہ درود شریف سورہ الناس و الفلق پڑھ کر ایصال ثواب کر سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 606713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-161/sd=3/1443

     حیض کی حالت میں کلمہ اور درود شریف پڑھنا درست ہے ؛ لیکن ایصال ثواب کے لیے سورہ ناس اور سورہ فلق پڑھنا جائز نہیں ہے ، حیض کی حالت میں قرآن کریم پڑھنے کی نیت سے تلاوت کو فقہائے کرام نے منع لکھا ہے ۔

    قال الحصکفی: (وقرائة قرآن) بقصدہ ۔۔۔(ولا بأس) لحائض وجنب (بقرائة أدعیة ومسہا وحملہا وذکر اللہ تعالی، وتسبیح)( الدر المختار مع رد المحتار: ۲۹۲/۱، ۲۹۳، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند