• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 606593

    عنوان:

    عارضی مانع حمل تدبیر اختیار کرنا؟

    سوال:

    امید ہے کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں گے ۔ میرا ایک مسئلہ ہے ۔میرے 3 بچّے ہیں۔جب میری اہلیہ کو دوسرے بچے کے وقت سے بواسیر کی شکایت ہونے لگی۔بواسیر کے لیئے اپریشن بھی کروایا ہوں۔تیسرے بچے کے وقت بھی کافی تکلیف ہوئی۔اب آگے حمل روکنا یا نہیں۔کیا ایسی صورت میں حمل نہ رکنے کے لیئے اپریشن کروا سکتا ہوں۔جواب دیکر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 258-179/H=03/1443

     آپریشن نہ کرائیں؛ البتہ جب تک بیوی کی صحت حمل کے لئے متحمل ہو اس وقت تک عارضی مناسب مانع حمل تدبیر اختیار کرتے رہیں تو کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند