معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 606269
لڑکی دس ماہ سے اپنے ماں باپ کے گھر ہے ہمبستری نہیں ہوئی ، کیا خلع لینے پر عدت واجب ہوگی؟
جی میرا ابھی 10 ستمبر ء ک2021 ء کو خلع ہوا ہے ، میرے شوہر نے کیا کیا ان پیسوں کا کسی کو کچھ نہیں پتہ اور کدھر لگایا وہ پیسہ، بس ہر بات میں وہ جھوٹ اور فریبی یہاں تک اس نے ماں باپ کو بھی چھوڑدیا، ان کو بھی ٹھگ لیا ، میری ساری جیولری لے لی، میری گاڑی گروی رکھو ا دی تھی ، کبھی کسی کو کچھ نہیں بتایا کہ آخر اتنے پیسوں کا کیا کرا ، اور میں 10 مہینوں سے اپنے ماں باپ کے ساتھ رہ رہی ہوں ، ہمارے بیچ کبھی ہمبیستری بھی نہیں ہوئی، شادی کے بعد بھی اس میں کوئی مردانگی نظر نہیں آئی، اب مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا مجھے عدت کر نی پڑے گی ؟ میں پڑھنا اور نوکری کر نا چاہتی ہوں۔
جواب نمبر: 606269
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 119-84/B=02/1443
جب خلع کے بعد دس ماہ سے آپ اپنے ماں باپ کے گھر رہ رہی ہیں تو آپ کی عدت پوری ہوگئی۔ آپ کسی دوسرے مناسب شخص کے ساتھ نکاح کرسکتی ہیں۔ اسلامی حجاب کے حدود کی پوری رعایت کرسکتی ہیں تو نوکری بھی کرسکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند