• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 606188

    عنوان:

    عورت شوہر کے بھتجیے کو پالے تو اس سے پردہ ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    مفتی صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ آپ سے ایک سوال تھا ۔ سوال : ایک عورت ڈھاء تین سال کے بچے کو پالتی ہے ۔ وہ اس کا سگا بچہ نہیں ہے وہ بچہ بھی اس کو سگی ماں ہی سمجھتا ہے ۔ اور یہ بچہ بڑا ہوگیا ۔ تو کیا اس عورت کو اس بچے سے پردہ کرنا ہوگا ۔اور کیا وہ بچہ اس عورت کے لئے خیر مہرم ہو گیا ؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرة ۔

    جواب نمبر: 606188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 123-103/D=02/1443

     شوہر کا بھتیجہ ہو یا کوئی اجنبی بچہ بالغ ہونے کے بعد وہ نامحرم ہے عورت کے لئے اس سے پردہ کرنا واجب ہے بچپن سے اسے پالنے اور مثل بیٹا سمجھنے اور بچہ کا اسے ماں سمجھنے سے پردہ کے احکام ختم نہ ہوں گے عورت کو اس بچہ سے پردہ کرنا واجب ہے بالغ ہونے کے بعد یہ عورت کے لیے نامحرم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند