معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 606183
رخصتی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا، عدت واجب ہوگی یا نہیں؟
ایک لڑکی کی شادی ہوئی اور رخصتی کے ٹائم راستے میں ہی شوہر کا انتقال ہو گیا ابھی دونوں کے بیچ ہمبستری نہیں ہوئی تھی تو کیا اس لڑکی کے لئے عدت واجب ہوگی؟
جواب نمبر: 606183
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 93-70/M=02/1443
جی ہاں، صورت مسئولہ میں لڑکی پر عدت وفات (چار مہینے دس دن) گزارنا واجب ہے۔ لقولہ تعالیٰ: وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْہُرٍ وَعَشْرًا الآیة (البقرة: 234)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند