معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 606070
ماں اور بیوی کا کیا مقام ہے؟
سوال : 1 - میاں بیوی کے بارے میں دوسروں کو آپسی باتیں بتانے کے بارے میں مسئلہ بتائیں۔
2-ایک آدمی کا ماں اور بیوی کا مقام بتائیں۔
جواب نمبر: 606070
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 26-24/B=02/1443
(۱) میاں بیوی کے بارے میں آپسی رازدارانہ باتیں دوسروں سے ذکر کرنا یہ درست نہیں، یہ خیانت ہے۔
(۲) ماں نے ہمیں 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں رکھا، پھر ہمیں جنا، اور پھر ہماری پرورش اور ہر طرح کی نگرانی کرتے ہوئے پالا پوسا، پھر ازار بند باندھنے کے لائق بنایا، لہٰذا اس کا سب سے زیادہ احسان اولاد پر ہے، اس کی رعایت اور خدمت سب سے زیادہ کرنی چاہئے۔ بیوی کے ساتھ میں اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہئے، کیونکہ وہ زندگی بھر ہماری رازدان اور شوہر کے لئے ہاتھ پاوٴں ہوتی ہے، لہٰذا دونوں کے مقام کی رعایت رکھنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند